102

میرپور آزادکشمیر کے نواحی علاقے جوڑیاں میں عوامی دلیری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

ڈیلی دومیل نیوز. میرپور آزادکشمیر کے نواحی علاقے جوڑیاں میں عوامی دلیری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق تین مسلح ملزمان رات کے وقت وحید مغل کے گھر میں گھس آئے، تاہم گھر والوں کے شور مچانے پر اہلِ علاقہ فوراً موقع پر پہنچ گئے۔

اہلِ محلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو قابو کر لیا اور اطلاع ملتے ہی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان کے ضلع بھکر سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ شہریوں کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا جرم ہونے سے بچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں