ڈیلی دومیل نیوز.نیلم: آزاد کشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہےکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا کہ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے اور ایک ہفتےکے اندر تحریک پیش کر دی جائےگی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حمایت یافتہ اراکین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اپنے ممبران کی تعداد27ہوگئی ہے۔