6

سہنسہ پوٹھہ پلتھیاں کے مقام پر ہائی ایس کو ہولناک حادثہ

ڈیلی دومیل نیوز،سہنسہ: سہنسہ کوٹلی پنڈی مین شاہراہ پر پوٹھہ پلتھیاں کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں مسافروں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک مسافر کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی میں تقریباً 12 سے 15 افراد سوار تھے، جن میں سے 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جموں کشمیر وصال ایمبولنس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ موقع پر پہنچنے والوں میں ضلع کوٹلی کے نائب صدر ماجد اور ان کی پوری ٹیم شامل تھی، جنہوں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں