مظفراباد(نامہ نگار)جہاں گراونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں،صحتمند جسم ایک چست چاک و چوبند دماغ کے لیے ضروری ہے،کھیلوں سے یہ کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار راجہ محمد نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب نے کیا،
تعلیمی بورڈ مظفرآباد کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلہ جات کھن بندوے راجہ محمد محمود خان (مرحوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منعقد ہوے، تقریب کے مہمان خصوصی راجہ محمد نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب تھے، مہمان خصوصی کا تقریب آمد پر بندوے سکول کے طلباء کی طرف سے زبردست اور والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، سپورٹس مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام سکولوں نے مہمان خصوصی اور تقریب میں آنے والے مہمانوں کو سلامی پیش کی گٸی، مہمان خصوصی راجہ نصیر خان نے کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پرکھن بندوے سکول کے پرنسپل سٹاف اور ایس ایم سی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی اور پیغام دیا کہ یہ سپورٹس پروگرام ایک دن کے لیے نہیں ہونے چاہیے بلکہ پورے سال بھر منعقد کیے جاٸیں، ہم نے سرکاری طور پر کھیلوں کے لیے وقت مختص کیا ہوا ہے، تقریب میں مہمان خصوصی راجہ محمد نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب کے علاوہ صدارت پرنسپل ہذا انعام الحق ہاشمی نے فرمائی راجہ طاہر ممتاز خان ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، راجہ سفیر خان چیئرمین ضلعی تعلیمی بورڈ مظفرآباد، محترمہ صائمہ نظیر سینیئر صدر معلمہ، سابق ٹی ای او زنانہ مظفرآباد محترمہ انیس بانو، صدر معلمہ سابق ڈی او ضلع مظفرآباد قمرزمان مغل، پرنسپل ہائی سیکنڈری سکول نوسدہ راجہ ظہیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ فاروق آزاد، ڈی پی او پوسٹ گریجویٹ کالج راجہ طاہر حسین خان، سابق ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن راجہ زین محمود، چیئرمین ایس ایم سی، اورنوجوان صحافی راجہ شعیب محمود نائب صدر سپورٹس جنرنلسٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر اور ممبر سینٹر پریس کلب مظفرآباد۔ان کی ٹیم اور دیگر شامل ہوئے، مقررین کا کہنا تھا کہ کہ سپورٹس کا اہم مقصد فزیکل ڈوپلمنٹ سوشل ڈوپلمنٹ اور آپ کی اموشنل ڈوپلمنٹ ہوتی ہے، مقابلہ جات میں کلٹر کے 15 سکولوں نے حصہ لیا جس میں ضلع مظفرآباد کے 15 سکول بوائے ہائی سیکنڈری سکول لنگرپورہ، راجہ محمد محمود خان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے ، ہائی سکول سات پیالی ،کز ہائی سکول لنگرپورہ، مجہوئی، ٹوٹھہ، ٹنڈالی ،کھن بانڈی، مڈل سکول مالسی، پرائمری سکول سرائی، ٹھوٹھہ ،مجہوئی، بندوے بالا ،میراپیٹروسہ اور کھن بندوے شامل ہوئے، طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ پورا دن کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھا، اس دوران طلبہ و طالبات کی جانب سے مختلف روایاتی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے، لانگ جمپ بوائز جماعت پنجم میں بلال احمد ہائی سیکنڈری سکول لنگرپورہ اور ہشتم میں فیصل خان بوائز ہائی سکول کھن بندوے نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور زون کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا 100 میٹر دوڑ میں جماعت پنجم میں ہائی سکول کھن بندوے کے ضامن علی اور 8 میں جعفر علی ہائی سکول لنگرپورہ نے حاصل کی، رسہ کشی بوائز میں پنجم اور ہشتم میں دونوں مقابلے ہائی سیکنڈری سکول لنگرپورہ کی ٹیموں نے جیتے، گرلز کے 100 میٹر دوڑ میں پنجم اور ہشتم کے دونوں مقابلے ہائی سکول لنگرپورہ نے جیتے، لانگ جمپ کے مقابلوں میں پنجم میں گرلز ہائی سکول کھن بانڈی کی کرن بی بی، ہشتم میں گرلز ہاہیر سیکنڈری لنگرپورہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، رسہ کشی گرلز میں پنجم اور ہشتم دونوں میں پہلی پوزیشن گرلز ہائی سکول مجہوئی نے حاصل کی،کھیلوں کے اختتام پر پرنسپل ادارہ راجہ محمد محمود خان ( مرحوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے نے تمام آنے والوں کا شکریہ ادا کیا، ایس ایم سی کے ممبر راجہ زین محمود نے کامیاب پروگرام کروانے پر اور تمام سکولوں کی بہترین میزبانی کرنے پر مبارکباد دی،
102