مظفرآباد(لیاقت بشیر فاروقی کے قلم سے)چھ ماہ دس دن بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اپنی کابینہ کے 29 وزرا کو محکمے آلاٹ کرنے میں کامیاب ہو گیے،دو وزیر اور دو مشیر مذید جلد تعینات کیے جاٸینگے، مگر محکمہ جات کی آلاٹمنٹ کے بعد حکمران اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گٸیں،پاکستان پٕپپلز پارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو اچھے محکمے نہ ملنے کے باعث حکومت کو مذید مشکلات کا سامنا،فارورڈ بلاک اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ،پیپلز پارٹی کو وہ محکمہ جات دیے گیے جو اس سے قبل پاکستان سے مہاجرین کی سیٹوں پر کامیاب ہو کر آیا کرتے تھے،سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے انوار حکومت کو مذید بحرانوں کا شکار قرار دیتے ہوۓ کمزور ترین حکومت جو زیادہ سے زیادہ چار ماہ تک لڑکھراتے ہوے قایم رکھی جا سکتی ہے قرار دے دیا،سیاسی پنڈتوں کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات سے قبل سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی گرفت کو انتخابات پر مضبوط کرنے کے لیے آزاد کشمیر کے اندر ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا کھیل کھیلیں گے جس کے لیے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین اور راجہ فیصل ممتاز راٹھور میں سے کسی کو بھی وزارت عظمی کے لیے سامنے لایا جا سکتا ہے،زراٸع کے مطابق پیپلز پارٹی نے محکمہ جات قبول کر کے سپیکر قانون ساز اسمبلی کےخلاف آنے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی سعی کی ہے،زراٸع کایہ دعوی بھی تھاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے 28 ممبران اسمبلی سے دستخط کروا کر اپنے پاس رکھے ہوے تھے جونہی یہ محکمہ جات سے انکار کرتے اسپیکر اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جاتی مگر بدلتے سیاسی حالات کے تناظر میں تین ماہ انتہاٸ اہم ہیں، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے قواعد کار نظر ثانی شدہ 1985 کے قاعدہ تین ذیلی قاعدہ چار کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے 29 وزراء کو محکمہ جات کے قلمدان تفویض کر دیے، قلمدان حاصل کرنے والوں میں وزیر حکومت ضیاء القمر انفارمیشن ٹیکنالوجی، چوہدری عامر یاسین ڈیزاسٹر مینجمنٹ سول ڈیفنس ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو، چوہری قاسم مجید منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی، محمد عاصم شریف سپورٹس یوتھ و کلچر ،جاوید بٹ ٹرانسپورٹ، چودری یاسر سلطان فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، فہیم اختر صحت آثار قدیمہ، مدنی وسائل، ظفر اقبال ملک ہائر ایجوکیشن، محمد اکمل سرکالہ جنگلات، چوہدری محمد اخلاق ریونیو/ سٹیمپ /کسٹوڈین، نثار انصر ابدالی صحت عامہ، اظہر صادق مواصلات و تعمیرات عامہ، سردار عامر الطاف اے جے کے ٹیوٹا، سردار محمد جاوید ایوب زکوۃ و عشر، سید بازل علی نقوی سماجی بہبود و ترقی نسواں، جاوید اقبال بڈھانوی بحالیات، چوہدری محمد اکبر خوراک، راجہ محمد صدیق صنعت /کامرس /لیبر/ ویلفیئر/ اوزان و پیمائش/ ابریشم و پرنٹنگ پریس، عبدالماجد خان خزانہ و امداد باہمی، چوہدری محمد رشید پاور ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن، محمد احمد رضا قادری مذہبی امور و اوقاف، میاں عبدالوحید قانون انصاف وپارلیمانی امور و انسانی حقوق، چوہدری ارشد حسین توانائی، دیوان علی خان چغتائی ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، عامر عبدالغفار لون ماحولیات،سردار میر اکبر زراعت/ لائف سٹاک/ ڈیری ڈیویلپمنٹ، سردار محمد حسین خان بہبود ابادی اپاشی و سمال ڈیمز، راجہ فیصل ممتاز راٹھور لوکل گورنمنٹ و دہی ترقی، کرنل ریٹارٸرڈ وقار احمد نور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔
43