78

حکومت آزاد کشمیر کی انوکھی منطق،شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں تمام حدیں کراس

مظفرآباد(نامہ نگار)حکومت آزاد کشمیر کی انوکھی منطق،شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں تمام حدیں کراس کر گیے،تین سو سے زیادہ یتیم بیٹیوں کی پنشن ختم،اے جی آفس والوں نےمژدہ سنا دیا،دس سال سے زاٸد عرصہ گزر جانے والی بیوہ بہو بیٹی بیوی کی پنشن آڈٹ اعتراض کے بعد بند کی گٸی ہے،اے جی آفس کا موقف،تفصیلات کے مطابق وزیروں مشیروں اور معاونین سمیت پی آر اوز کی فوج ظفر موج کی دھڑا دھڑ تعیناتیوں کے علاوہ اپنی پنشن مراعات و دیگر سہولیات کو بڑھانے تحفظ فراہم کرنے والی حکومت آزاد کشمیر نے وفاق کے ساتھ اظہار عقیدت کرتے ہوۓ پاکستان میں لاگو ہونے والے قانون کو آزاد کشمیر میں قبل از وقت ہی لاگو کرتے ہوۓ مبینہ اطلاعات کے مطابق تین سو سے زاٸد ہیوہ/یتیم بچیوں کی پنشن بند کرتے ہوۓ ماہانہ پنشن ہی ختم کر ڈالنے کے انکشاف نے سیکڑوں گھروں کے جلتے روشن چولھے بجھا ڈالے،گھروں میں ماتم کی سی کیفیت،باپردہ بہنوں ماوں بیٹیوں کی میڈیا کے سامنے دہاٸی،حکومتی ظلم نامے کا شکار ہونے والی یتیم بہنوں بیٹیوں اور ماوں کا کہنا ہے کہ حکومت آۓ روز اپنی مراعات پنشن اور دیگر سہولیات کے علاوہ اپنے کاسہ لیسوں کی تنخواہوں مراعات میں تو بدستور اضافہ کر رہی ہے مگر اپنی ساری زندگی حکومت اور حکومتی مشینری رواں رکھنے کے بعد جان جان آفرین کے سپرد کرنے والے ملازمین کے یتیم بچوں کو ملنے والی پنشن کا خاتمہ کر کے کس کو خوش کرنا چاہتی ہے،حکومت کا کام تو رعایا کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنا ہوتا ہے مگر یہ حکومت تو عوام کی سانسیں ہی چھیننا چاہتی ہے،بڑھتی ہوٸی مہنگاٸی کے جن سے بچانے کے بجاۓ حکومت نے غریبوں یتیموں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے،متاثرہ تین سویتیم بچیوں نے ارباب اختیار چیف آف آرمی سٹاف،چیف جسٹس پاکستان و آزاد کشمیر اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربرایان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے یتیم بچیوں کی پنشن بند کرنے کے حوالے سے منصفانہ کردار ادا کریں بصورت دیگر تین سو یتیم بچیاں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال اور احتجاج کرتے ہوۓ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگی جس کی تمام تر زمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے سر ہو گی۔دوسری جانب اے جی آفس کے زمہ دران کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں دس سال تک فوت ہونے والے ملازمین کی بیوی بیٹی بیوہ کو پنشن کی ادٸیگی کی جاتی ہے جو دس سال کے بعد ختم کر دی جاتی ہے آڈٹ اتراض کے بعد ان لوگوں کی پنشن بند کی گٸی ہے جنکے دس سال مکمل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں