مظفرآباد(خبر نگار خصوصی) شہر اقتدار مظفرآباد کے دونوں بڑۓ ہسپتالوں میں کتا کاٹنے کی ویکسین ناپید ہونے کا انکشاف، سینکڑوں مریض دربدر شہر بھر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں آوارہ پاگل کتوں کا راج، میونسپل کارپوریشن بھی لمبی تان کر سو گیا، لوگوں کو پاگل کتوں سے بچانے کے لیے انتظامیہ بھی قاصر، میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار مظفرآباد کے قرب و جوار کے تمام علاقوں میں پاگل کتوں کی بھرمار نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا، چلنا پھرنا دوبھرہ کر دیا جبکہ مصروف ترین گنجان آباد بازاروں میں بھی پاگل کتوں کی بھرمار، خاص کر ویسٹرن بائی پاس گوجرہ، بیلا نور شاہ، بالا پیر، بینک روڈ،تانگی اسٹینڈ، کچہری روڈ سمیت اندرون شہر مدینہ مارکیٹ کی گلیوں بازاروں میں پاگل کتوں کے غول گھومنے لگے، شہریوں نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکموں کو شکایت بھی کی مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، دوسری طرف دیہی علاقوں میں پاگل کتوں کے غول جگہ جگہ عوام پر حملہ آور ہو کر انہیں زخمی کرنے لگے ہیں، شہریوں اور عوامی حلقوں سمیت سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ جب پاگل کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کو لے کر امبور یا سی ایم ایچ ہسپتال جاتے ہیں تو وہاں پاگل کتوں کے کاٹے کی ویکسین ہی دستیاب نہیں ہوتی جس پر ان مریضوں کو بیرون آزاد کشمیر لے کر جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک مریض جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں، انہوں نے ارباب اختیار سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر حکومت ڈاکٹر انصر نثار ابدالی، اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ہسپتالوں میں فوری طور پر کتے کے کاٹنے کی ویکسین مہیا کی جائے تاکہ لوگوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولت میسر ہو سکے۔
42