مظفرآباد(نامہ نگار) انتظامی اداروں کی لاعلمی یا ملی بھگت، شہر اقتدار کے ہوٹلوں پر چائے/ دودھ پتی کے نام پر زہر فروخت کیا جانے لگا، ہزاروں انسانی جانیں داؤ پر، نوجوان نسل خاص نشانے پر، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت مکمل پابندی کے باوجود 14 آئٹمز دارالحکومت مظفرآباد میں کھلے عام فروخت و استعمال کیے جانے لگے، ویسٹرن بائی پاس گوجرہ سمیت مشہور ہوٹل سب پر بازی لے گئے، طالبات بھی خصوصی چائے/ دودھ پتی کا استعمال کرنے کے لیے ان ہوٹلز پر جانے لگیں، تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار مظفرآباد میں دودھ پتی/ مکس ٹی،( ٹی وائٹنر) سے تیار کر کے دیگر مضر صحت کیمیکل ڈال کر تیار کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، یہ ٹی وائٹنر نباتاتی چکنائی ویجیٹیبل فیٹ سے تیار کیے جاتے ہیں، جس میں مشہور زمانہ واٸیٹنر قرار دیے جانے والا دودھ نما زہر ترنگ، ایوری ڈے، چائیکا، قدرت، وانیا، ایوری ٹائم، تازہ دم، ٹی میکس، ملن، دوس ٹی، کپ شپ، ڈیری کوٸین، آل میکس اور یونیلیک شامل ہیں، یہ 14 مضر صحت وائٹنر نما زہر کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے، جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت مکمل پابندی ہے مگر ازاد کشمیر بھر سمیت شہر اقتدار مظفرآباد میں یہ 14 آئٹمز کھلے عام فروخت کرتے ہوئے ارٹلز پر استعمال کیے جا رہے ہیں ان 14 ائٹمز کو نہ تو چیک کیا جاتا ہے نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی جانب راغب ہو کر قیمتی جان سے محروم ہو رہی ہے۔سول سوساٸٹی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مکروہ کام سے وابستہ مذموم عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
79
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل