مظفرآباد(نامہ نگار) شہر اقتدار تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ پر موٹر سائیکل چوروں کی یلغار،پولیس کو سلامی پیش کرتے ہوۓ ایک ہی دن میں شہر کے مختلف حصوں سے چار موٹر سائیکل اڑا لیے گئے،جبکہ معروف تاجر 25 لاکھ روپے سے محروم ک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل و دیگر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز سنگڑی میرا کے رہائشی محمد صدیق مغل ولد عبدالحمید مغل کا ون ٹو فائو ہونڈا موٹر سائیکل 2017 ماڈل 7061 جی اے پی دن دیہاڑے چور لے اڑے، اسی طرح سی ایم ایچ روڈ اور دیگر جگہوں سے بھی تین موٹر سائیکل چور اڑا لے گئے،کچھ روز قبل معروف تاجر رفاقت سے چور 25 لاکھ کی خطیر رقم لے اڑے، عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کے سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی کام چھوڑ دیا ہے جبکہ شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شدید خوف و حراس پایا جاتا ہے، لوگ آئے روز اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں، رات کے اندھیرے میں چور گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات کے علاوہ گاڑیوں کی قیمتی بیٹریاں بھی اتار لے جاتے ہیں خاص کر نلوچھی، پولیس لائن، اندرون شہر مدینہ مارکیٹ اپر چھتر کے علاقہ میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی کے اکابرین نے وزیراعظم زاد کشمیر سمیت انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اقتدار مظفرآباد میں بڑھتی ہوئی چوریوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔
35