78

دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 12 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیاحوں کی بس  گہری کھائی میں گرگئی۔

یہ افسوس ناک واقع شاہراہ قراقرم میں تھلچی کے مقام پر پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 12 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو گلگت کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں