ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد (نمائندہ خصوصی): ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل میر محمد عارف نے بجٹ 2025-26 میں محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ ملازمین کے الاؤنسز میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جس سے ان کی تنخواہیں دیگر محکموں کے مقابلے میں کم ہیں، اور محکمہ صحت کے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر صحت عامہ، اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کے درج ذیل حل طلب معاملات کی فوری منظوری دی جائے:
چارٹر آف ڈیمانڈ کے اہم نکات:
ہیلتھ فاؤنڈیشن کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
ہیلتھ الاؤنس کو 2022 کی تنخواہوں کے مطابق یا موجودہ ڈسپیرٹی الاؤنس کے مساوی بنایا جائے۔
پیرامیڈکس کے سکیل B-9 سے B-12، اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے B-12 تا B-17 تک سروس سٹرکچر نوٹیفائی کیا جائے۔
ڈگری ہولڈرز الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے B-17 تا B-20 چار درجاتی فارمولہ (01، 15، 34، 50) کے تحت سروس سٹرکچر تشکیل دیا جائے۔
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا ٹیچنگ و ایڈمن کیڈر الگ سے بنایا جائے۔
GP Fund پر منافع کی پالیسی کا نفاذ کیا جائے جیسا کہ پاکستان میں رائج ہے۔
سپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس تمام ملازمین کو بلا تفریق دیا جائے۔
دیگر مطالبات:
نرسز، سپروائزرز، ایم سی ایچ اسٹاف، سٹور و کلریکل سٹاف کے لیے بھی سروس سٹرکچر بنایا جائے۔
کمپیوٹر آپریٹرز کی آسامیاں اپ گریڈ کی جائیں۔
انستھیزیا، فارمیسی، بلڈ ٹرانسفیوژن ٹیکنالوجیز کے اپائنٹمنٹ اینڈ پروموشن رولز (2014 سے زیر التواء) فوری نوٹیفائی کیے جائیں۔
ڈسپنسرز کو میڈیکل سٹور لائسنس کے لیے پرانے ڈرگ رولز بحال کیے جائیں۔
ملازمین کے لیے ٹریننگ پالیسی بنائی جائے۔
مظفرآباد میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا دفتر قائم کیا جائے۔
بی۔20 تا بی۔17 افسران کی آسامیوں کا قیام، بشمول DHQ ہسپتال میں AMS کی پوسٹ شامل کی جائے۔
نظامت اعلیٰ اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پرنسپل ٹیکنالوجسٹ کی آسامیاں مختص کی جائیں۔
ہارڈ ایریا الاؤنس نرسز، پیرا میڈیکل اور دیگر سٹاف کو دیا جائے۔
MBBS داخلوں میں ملازمین کے بچوں کے لیے کوٹہ مختص کیا جائے۔
ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ صحت عامہ قائم کیا جائے۔
ایوننگ شفٹ/انڈور پریکٹس کو متعارف کروایا جائے، اور متعلقہ سٹاف و ڈاکٹرز کو حصہ دیا جائے۔
میر محمد عارف نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری نوٹس نہ لیا تو ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو گی۔