64

متوازن غذا کی اہمیت،جامعہ پونچھ ایگریکلچر فیکلٹی میں نیوٹریشن آگاہی کیمپ

ڈیلی دومیل نیوز.صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی لوئر نیلم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر تحریک انصاف و چیئرمین نیلم ویلی ڈویلپمنٹ بورڈ سید صداقت حسین شاہ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام سید تجمل کاظمی سمیت سیکڑوں کارکنان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

شاہکوٹ میں منعقدہ جلسہ عام میں شاہ غلام قادر نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی اتحاد کے بغیر ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے اور مخالف جماعتوں کے پاس کئی حلقوں میں امیدوار ہی نہیں۔

شاہ غلام قادر نے ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ اور سڑکوں کی ناقص تعمیر پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیراعظم سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں فوج اور پاکستان مخالف عناصر کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

سید صداقت حسین شاہ نے خطاب میں کہا کہ ان کے پی ٹی آئی سے اختلافات طویل عرصے سے تھے، کارکنان کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے شاہ غلام قادر کو وادی نیلم کی تعمیر و ترقی کا ہیرو قرار دیا اور کہا کہ دانش سکول ان کا بڑا کارنامہ ہے جس سے تعلیم و روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

جلسے سے پیر سید مرتضیٰ گیلانی، راجہ بشیر خان، سید تجمل کاظمی، ارسل خان صدیقی، رانا نصیر احمد، نواز اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں