106

مافیاز کے سہولت کار پروپیگنڈا کررہے ہیں، وزیراعظم انوارالحق

ڈیلی دومیل نیوز:آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ جہاں ہم حقوق کی بات کرتے ہیں وہی ہمیں اپنے فرائض پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ،پچھلے 70 سال کا حساب نہیں دے سکتا ہاں اپنے دو سال چار ماہ کا حساب دے سکتا ہوں۔

اللّہ پاک کے فضل اور اپنے مرشد خانہ والدہ محترمہ کی دعاوں کے صدقے آزادکشمیر میں گورننس کے نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے ،کسی کو بھی ماورائے قانون کام کی جرات نہیں ہے کیونکہ خود وزیراعظم کی ذات قانون سے بالاتر نہیں ہے تو پھر کسی اور کو یہ جرآت کس طرح ہو سکتی ہے ۔

یونین کونسل کس چناتر کےو فد سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ پونچھ کے دوروں پر گیا تو ان سے سوال پوچھا کہ ستر سال اقتدار آپ کے نمائندوں کے پاس رہا ان سے پوچھیں تو سہی یہ محرومیاں کیوں ہیں ؟انہیں وہ دیا جو پچھلے ستر سال میں انہیں نہیں ملا تھا ،آزادکشمیر کے عوام کو ہیلتھ پیکیج دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں