ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ریاست جن کو دہشت گرد کہتی رہی اب ان کو ادائیگیاں کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو امدادی رقم ادا کر دی گئی ہے؟ جس پر لاپتہ شہری کے والد نے بتایا کہ ہمیں تاحال امداری رقم کی ادائیگی نہیں ہوئی۔
سیکرٹری گمشدہ افراد انکوائری کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جبری گمشدہ افراد کی فیملیز کو ادائیگی کیلئے سپیشل کمیٹی بنائی گئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کمیٹی کس لیے بنائی گئی ہے؟ سیکرٹری کمیشن نے بتایا کہ کابینہ نے کمیٹی بنائی تھی۔