64

سنٹرل پریس کلب اور سنٹرل بار حکومت و عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ثالثی کریں سابق صدر سہیل مغل

ڈیلی دومیل نیوز.مرکزی ایوانِ صحافت کے سابق صدر سہیل مغل نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 29 ستمبر کو اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر پیدا شدہ صورتحال میں سنٹرل پریس کلب اور سنٹرل بار ایسوسی ایشن کو میزبانی کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی میز پر لانا چاہیے تاکہ کشیدگی اور جلاؤ گھیراؤ سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے موجودہ حالات قومی ذمہ داری کا تقاضا کر رہے ہیں کہ یہ دونوں ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ تمام سیاسی جماعتیں اور حکومت اس معاملہ میں فریق بن چکی ہیں، لہٰذا ثالثی کے بغیر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

سہیل مغل نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اس کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، لاکھوں افراد سیلاب کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں۔ ایسے میں آزاد کشمیر میں تناؤ کی فضا پیدا کرنے کے بجائے ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ جس طرح پاکستانی عوام نے 2005 کے زلزلہ کے دوران کشمیری عوام کا ہاتھ تھاما تھا، آج وقت ہے کہ ہم ان کی محبت کا قرض اتارتے ہوئے حب الوطنی اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں