96

26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں خارج

ڈیلی دومیل نیوز،انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں خارج کردیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جج طاہرعباس سپرا نےدرخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تینوں ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پرخارج کردیں۔

پی ٹی آئی کے تین ارکان قومی اسمبلی آصف خان،فضل محمود اورساجد مہمند نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ضمانت کے لیے رجوع کررکھا تھا،پی ٹی آئی ایم این ایز تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں نامزد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں