66

عدالتِ عالیہ آزاد جموں و کشمیر نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی

مظفرآباد (پریس ریلیز) — عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ امیدواران جنہوں نے “فٹنس سرٹیفکیٹ برائے حصول لائسنس وکالت / انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر” کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر نے موزونیت جانچنے کے لیے مورخہ 27 ستمبر 2025 مقرر فرمائی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ امیدواران کی حتمی فہرست عدالت عالیہ کی ویب سائٹ https://ajkhighcourt.gok.pk
پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ تمام امیدواران جن کے اعتراضات نمٹائے جا چکے ہیں وہ مورخہ 27 ستمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9 بجے اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفرآباد میں انٹرویو کے لیے پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں