مظفر آباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے لواحقین سے متعلق جو وفات پا چکے ہیں فوری طور پر محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ان متعلقہ دفاتر کو فراہم کریں جو قانونی طور پر ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے مجاز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ آئندہ سال ریاست بھر میں منعقد ہونے والےعام انتخابات کے لیےانتخابی فہرستوں کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ سال آزاد کشمیر میں متوقع عام انتخابات کے پیش نظر انتخابی فہرستوں کی درستگی اور شفافیت کے لیے یہ اقدامات ہر صورت میں ناگزیر ہیں ۔
اس مقصد کے لیے الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 23 کے تحت لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے کو قانونی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔