81

اسلام آباد پولیس کا وائرل آڈیو الزامات مسترد، کشمیری شہریوں کے خلاف خصوصی چیکنگ کی بات بے بنیاد قرار

(ڈیلی دومیل نیوز)اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو راولپنڈی،اسلام آباد کی باؤنڈری پر چیک کیا جا رہا ہے یہ خبر سراسر غلط ہے،اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں،معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں،کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15 پر اطلاع دیں،گمراہ کن افواہ پھیلانا قانوناً جرم ہے اور اس جرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک آڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بولنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ناکوں پر کشمیریوں کی سخت چیکنگ کر رہی ہے،اس سے چند روز قبل بھی ایک آڈیو وائرل ہوئی جس پر ایکشن کمیٹی کے رہنماء شوکت نواز میر نے دعویٰ کیا کہ آڈیو اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی کی ہے،آڈیو میں بولنے والا شخص کہہ رہا تھا کہ آزاد کشمیر میں اسلام آباد پولیس کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس ناکہ پر بھی کشمیری دکھائی دیں انھیں ایسا سبق سکھایا جائے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں