36

موسم سرما کی پہلی برف باری، لیپہ روڈ بحال

لیپہ (ڈیلی دومیل نیوز)وادیِ لیپہ میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز شدید بارش اور برف باری کے باعث لیپہ روڈ گزشتہ شام بند ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں ۔

محکمہ شاہرات جہلم ویلی کی مشینری بمع عملہ موقع پر پہنچ گئی اور برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا۔ لیپہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے ۔

محکمہ شاہرات کے مطابق برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے عملہ ہمہ وقت موجود ہے ۔

محکمہ شاہرات جہلم ویلی کے مطابق اطلاع ملتے ہی محکمہ کی مشینری اور عملہ صبح سویرے ہی موقع پر پہنچ گیا۔ برف ہٹانے اور سڑک کھولنے کا کام مسلسل کئی گھنٹے جاری رہا۔ عملے نے دشوار گزار مقامات پر بھاری مشینری کے ذریعے برف صاف کی اور پھسلن کے باعث سڑک پر ریت بھی ڈالی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں