119

زلزلہ کو 20سال بیت گئے،811منصوبوں پر کام کا آغاز ہی نہ ہوسکا، سیکرٹری سیرا

ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد:سیکرٹری سیرا آزاد کشمیر خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ قیامت خیز زلزلہ 2005 میں متاثرہ اضلاع میں 125 ارب روپے کے مالی نقصان کے بدلے میں اسوقت تعمیرنو پروگرام کا مجموعی حجم 225 ارب روپے ہے جس کے خلاف 181 ارب روپے کے اخراجات عمل میں آچکے ہیں جبکہ تعمیرنو پروگرام کی تکمیل کیلئے تقریباً 44 ارب روپے مزید درکار ہیں ۔

قیامت خیز زلزلہ کی 20 ویں برسی کے موقع پر میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بتاتے ہوئے سیکرٹری سیرا نے کہا کہ آج سے 19 سال قبل 8 اکتوبر 2005ء کو ریکٹر اسکیل 7.6 شدت کے قیامت خیز زلزلہ نے آزاد کشمیر کی 56 فیصد آبادی کو متاثر کیا ۔

اس سانحہ میں آزاد کشمیر سے 46 ہزار سے زائد شہداء اور 33 ہزار زخمی اور تین لاکھ سے زائد نجی املاک جبکہ خطہ کے 53 فیصد رقبہ پر موجود صحت،تعلیم، آب رسانی و نکاسی اور مواصلات کی سہولیات مکمل تباہی سے دوچار ہوئیں۔

اس زلزلہ میں ہونے والے نقصان کا مجموعی تخمینہ اس وقت تقریبا 125 ارب روپے لگایا گیا ( جس میں نجی شعبہ میں 61 ارب روپے جبکہ سرکاری دفاتر و عوامی سہولیات کے شعبہ میں64 ارب روپے شامل تھے)۔

سیکرٹری سیرا نے بتایا کہ 7608 منصوبوں میں سے 5878 منصوبے مکمل کر کے متعلقہ محکموں کے حوالے کیے جاچکے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جدید بین الاقوامی معیار کی سہولیات برادر اسلامی اور دوست ممالک کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں