30

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے سردار یعقوب

راولاکوٹ (ڈیلی دومیل نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وفاقی مذاکراتی وفداور ایکشن کمیٹی کے رہنماوں جنہوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے معاملات کو یکسو کیا مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بیس کیمپ میں کسی انتشار کوپھیلنے سے روکا اور خوش اسلوبی کیساتھ مذاکرات کو کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی جانب دھمکیاں ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں، پاک افواج نے پہلے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر بھارت کی چالوں کونا کام بنایا اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج ہے

اگر اس طرح کی دوبارہ کوئی مشق کی گئی، تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستانی وکشمیریوں قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کسی بھی قسم کی جارحیت کو ملکر مقابلہ کیا جائے گا۔۔

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کی محافظ پاک افواج پر پوری کشمیری وپاکستان قوم کو فخر ہے۔

وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھی آزادی کو سورج طلو ع ہوتے دیکھیں گئے، کشمیریوں نے تحریک آزاد ی کشمیر، تکمیل پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور اپنے ابواجداد کی قربانیاں دوہرانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں