11

شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ

ڈیلی دومیل نیوز.وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیاکا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم کو الوداع کہنے ملائیشیاء کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم خود کوالا لمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئے ، وزیراعظم کے دورہء ملائیشیاء کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ۔

اس سے قبل وزیراعظم کی ملائیشیاء آمد پر بھی ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم وزیراعظم پاکستان کو ان کی رہائش گاہ پر خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں