54

چناری کئی ہفتوں تک مکمل سکون کے بعد ایک بار پھر جہلم ویلی میں خونخوارچیتے کی دوبارہ انٹری

چناری(خصوصی رپورٹر)کئی ہفتوں تک مکمل سکون کے بعد ایک بار پھر جہلم ویلی میں خونخوارچیتے کی دوبارہ انٹری،قیمتی گائے حملہ کر کے ہلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق میرابکوٹ کے رہائشی غریب شخص کے تین ماہ کے اندر 20 لاکھ روپے سے بھی زائد مالیت کے پانچ قیمتی جانور چیتے نے ہلاک کر ڈالے،گذشتہ روز سرحدی قصبہ چکوٹھی کے نواحی گاؤں میرابکوٹ محلہ بارن میں خونخوار چیتے نے ایک بار پھر حملہ کر کے وقاررحمن اعوان کی لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گائے کو ہلاک کر دیا،چند ماہ قبل بھی اسی شخص کی تین بکریاں اور ایک بیل چیتے کے حملے میں مارے جا چکے ہیں،غریب شخص اب تک اپنی ایک گائے، ایک بیل اور تین بکریوں سے محروم ہوچکا ہے، جس سے اسے لاکھوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔علاقہ مکینوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیتے کو قابو میں لایا جائے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں