61

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سردی کے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی

ڈیلی دومیل نیوز. ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سردی کے متعلق اہم پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ اڑھائی ماہ دسمبر تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی اور خشک سردی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، خطہ پوٹھوار سمیت شمالی علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا میں بارشیں کم ہوں گی جس سے خشک سردی پڑنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں