اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز) رکن پارلیمنٹ اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے سال 2024 سے اب تک وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر 70 کروڑ سے زائد خرچہ ہو چکا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ڈیڑھ سال میں یہ 100 سے زائد دن ملک سے باہر عوامی خرچے پر سیر و سیاحت کرتے ہیں۔ روپے کی قدر گر رہی ہے، سرمایہ دار پریشان ہیں، ہسپتالوں میں دوائیں، سکولوں میں کتابیں نہیں ہیں، لاہور پاکستان کا دل بدترین آلودگی کا شکار ہے۔ جس حکومت کا معیار لیٹرینوں پر اپنی تصویریں لگانا رہ جائے تو اس سے یہ امید رکھنا کہ وہ عوام کو صاف پانی اور صحتمند زندگی دے گی، یہ ایک بھول ہے۔