ڈیلی دومیل نیوز.آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گواشورہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ناگزیر حالات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تیسری مرتبہ 10 نومبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مقررہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔تمام معز ز ٹیکس گذاران کو آگاہ کیا جاتا ہے وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنے گوشوارہ جات انلینڈ ریونیو کے آن لائن پورٹل (iris) پر مقررہ تاریخ تک جمع کروا کر اس قانونی فریضے کی انجام دہی اور ریاست کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
6