6

صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

ڈیلی دو میل نیوز.وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو ایک محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک آزاد ، ذمہ دار اور باضمیر میڈیا جمہوریت کی بنیاد اور معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافی عوام تک سچائی پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اور جب ان پر تشدد ، دھمکی یا انتقامی کارروائی کی جاتی ہے تو دراصل یہ حملہ اظہارِ رائے کی آزادی پر ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں