113

صدر آزاد کشمیر کاسابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

ڈیلی دومیل نیوز،صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر سردار عتیق سخاوت (مرحوم)کی آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی سیاسی و سماجی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت سابق ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر سردار عتیق سخاوت(مرحوم)کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں