ڈیلی دومیل نیوز.ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا ظہیر الدین قریشی نے آزاد جموں و کشمیرپیپرارولز کے حوالے سے کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر(ر)ناصر رفیق اور ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری حق نواز نے ضلعی افسران کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر لیاقت علی،ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین،ایڈیشنل ایس پی ندیم عارف،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،ایس ای شاہرات و ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے انجینئر انعام الحق، ایس ای بلڈنگ طاہر محمودبٹ، ایس ای برقیات کوٹلی راجہ عمر حیات،ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عظمیٰ فاروق، ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سید تخلیق الزماں،ڈی ایچ او ڈاکٹرفدا حسین راجہ، ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے کلیم احمد جرال،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،مہتمم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ یاسین طاہر،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اعجاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف سردار محمدشفیق،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک نثار احمد،چیف انسٹرکٹرسول ڈیفنس عبدالرؤف قمر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو1122نجم الشہاب بھی موجو دتھے۔اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے پیپرا رولز کے حوالے سے درپیش مسائل پیپرا رولز کی ٹریننگ اور پیپرا رولز میں ضروری ترامیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔
105
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل