43

منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی

ڈیلی دومیل نیوز.منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک مؤخر کر دی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، کیس میں شریک دیگر ملزمان عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں