75

اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری کا لنگرپورہ و سبڑی بازاروں کا معائنہ، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی

ڈیلی دومیل نیوز. اسسٹنٹ کمشنر یاسر بخاری نے منگل کے روز پولیس کے ہمراہ غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں/ اوزاں کی پڑتال اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لنگرپورہ اور سبڑی کے بازاروں کا دورہ کیا۔بیکرز، سبزی/فروٹ شاپس، کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی دکانوں اور ہوٹلوں پر صفائی و ستھرائی اور پرائس کنٹرول کی پڑتال کی۔ دوران پڑتال اشیاء خوردونوش کے معیار/ انراخ، اوزاں اور میعاد کی پڑتال کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کو موقع پر ختم کیا اوردکانداروں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان ممتاز کی ہدایت پر غیر قانونی تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، صفائی و ستھرائی سمیت کھانے پینے کی اشیاء کے معیار پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کو فوری تلف کریں، فریزر میں رکھے جانے والے گوشت اور دیگر اشیاء کے معیار اور فریزر کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پڑتال کے دوران خریداروں سے بھی کہا کہ وہ ہرقسم کی اشیاء خریدتے وقت ریٹ لسٹ دیکھ کر ادائیگیاں کریں خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے سمیت ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے اور ان کے کاروباری مراکز کو بھی سیل کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں