74

غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی میں غیر معمولی تیزی

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے لیے حکومت نے سخت اقدامات اور انتباہات جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک چمن بارڈر کراسنگ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار 579 افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ سفارتی تناؤ کے بعد اس عمل میں 350 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ 30 دنوں میں 1 لاکھ 57 ہزار 767 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے، جو روزانہ اوسطاً 5 ہزار 300 افراد بنتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں