75

وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی راہ ہموار

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد: حکومت پاکستان جمعرات تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج ترمیم پر دوبارہ بحث کا آغاز ہوگا اور حکومت کو یقین ہے کہ شام تک یہ آئینی ترمیم ایوان سے منظور کرالی جائے گی۔ سینیٹ پاکستان پہلے ہی اس ترمیم کی منظوری دے چکا ہے، اور اب قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے یہ آئین کا باقاعدہ حصہ بن جائے گی۔

سینئر سرکاری عہدیدار کے مطابق، ترمیم کی منظوری کے ساتھ ہی بل صدر مملکت کو بھیج دیا جائے گا۔ جیسے ہی صدر دستخط کریں گے، حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریبِ حلف برداری منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد ایک نئی عدالت کا باضابطہ قیام عمل میں آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں