ڈیلی دومیل نیوز.ضلع میرپور میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر مسلم ہینڈز میرپور نے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے اور بچاؤ ادویات اور سپرے میونسپل کارپوریشن میرپور کے حوالے کیں۔اس موقع پر مسلم ہینڈز میرپور کی جانب سے سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راجہ شیراز احمد خان اور ان کی ٹیم کو باقاعدہ طور پر پیش کی گئیں۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میرپور راجہ شیراز احمد خان نے مسلم ہینڈز میرپور کی بروقت مدد کو سراہا اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں میں تنظیم کے مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔مسلم ہینڈز میرپور کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم ہینڈز میرپور عوامی صحت کے فروغ کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ڈینگی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گی۔مسلم ہینڈز عوامی شعور بیدار کرنے، صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔آئیے ہم سب مل کر ایک صحت مند، صاف اور محفوظ میرپور کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
107
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل