ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم اور صدرِ مملکت سے ملاقات کریں اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک ان کے بھائی ہیں اور وہ اس وقت ان کے ساتھ ناشتہ کر کے آرہے ہیں۔ صحافی نے پوچھا کہ ناشتہ کہاں کیا گیا، جس پر واوڈا نے جواب دیا کہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر پر موجود ہیں اور آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ مزید برآں، تین اور افراد بھی ووٹ دینے کے لیے رضامند ہیں۔