63

چینی کا مصنوعی بحران

ڈیلی دومیل نیوز،کراچی میں ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں 90 فیصد شوگر ملز نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جس کے نتیجے میں چینی کا مصنوعی بحران جنم لے رہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ درآمدات اور گنے کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کسی بھی طور قدرتی نہیں بلکہ سوچی سمجھی حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصد کرشنگ نہ کیے جانے کے باعث منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الوقت صرف 10 فیصد ملز کرشنگ کر رہی ہیں جبکہ 90 فیصد ملز نے سیزن کے باوجود کرشنگ کا آغاز ہی نہیں کیا۔ ان کے مطابق اگر گنے کی تیار فصل کی 100 فیصد کرشنگ شروع کر دی جائے تو فی کلو چینی کی قیمت 120 روپے کی سطح تک واپس آ سکتی ہے، جس سے عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں