ڈیلی دومیل نیوز.ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کی زیر صدارت مچھلی،ڈرائی فروٹ،بیکریز کے حوالے سے اجلا س منعقد ہو ا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،تحصیلدار عمران یوسف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد طارق،محمد ساجد، ڈی ایف سی سید عدنان علی نقوی،فوڈ سیفٹی آفیسر آصف ریاض کے علاوہ بیکریز اور ڈرائی فروٹس کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ مچھلی،ڈرائی فروٹس اور بیکریز کے متعلق ایک دو دن میں نئی ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی تمام دکاندار نئے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ء فروخت کریں گے۔غیر معیاری اورمضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔فارم کی مچھلی منگلا ڈیم کے نام پر فروخت نہیں کی جائے گی اور منگلا ڈیم کی مچھلی ضلع کے اندر ہی فروخت کی جائے گی اگر ضلع کی ضرورت سے زائد مچھلی ہوئی تو محکمہ فشریز کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے بعد فروخت کی جائے گی۔
107
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل