ڈیلی دومیل نیوز ،چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے قائد ایوان منتخب
ایوان میں چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کثرت رائے سے کامیاب ہو گئی۔ فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ حاصل کر کے نئے قائد ایوان منتخب ہوئے۔ اس موقع پر 9 اراکین ایوان میں غیر
حاضر تھے جبکہ پی ٹی آئی کے دو اراکین نے تحریک کی مخالفت کی۔