ڈیلی دومیل نیوز.مظفرآباد: آزاد کشمیر مظفرآباد پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مظفرآباد سے قتل کے مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دبئی میں تمام قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد دبئی پولیس نے ملزم کو مظفرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع نے اس کارروائی کو قانون کو کمزور سمجھنے والے ناسمجھوں کے لیے ایک واضح پیغام قرار دیا۔
بتایا گیا ہے کہ انتہائی مطلوب سزا یافتہ مجرم راجہ جاوید کو دبئی، متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا۔ راجہ جاوید مظفرآباد میں قتل کے جرم میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے مفرور چلا آ رہا تھا۔ کارروائی کے سلسلے میں ڈی ایس پی راجہ فیصل شفیق، انسپکٹر راجہ سہیل خان اور انسپکٹر راجہ زائد عمر نے دبئی پولیس سے رابطہ قائم کیا اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے دبئی روانہ ہوئے۔