69

بانی پی ٹی آئی کی بہنیں رہا

ڈیلی دومیل نیوز.راولپنڈی : پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ملاقات کے لیے دیا جانے والا دھرنا ختم کراتے ہوئے ان کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا ۔

رات گئے پولیس نے علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا، جس کے بعد تینوں بہنیں وہاں سے موٹروے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئیں ۔

اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تقریباً دس گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔

پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے انہیں اور متعدد کارکنان کو اپنی تحویل میں لیا ۔

حراست کے دوران گورکھپور ناکے کے قریب نورین نیازی کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لیڈی پولیس اہلکار نورین نیازی کو زبردستی گھسیٹ رہی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں