ڈیلی دومیل نیوز.وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپوں اور انورادھا بھیسن ایڈیٹر کشمیر ٹائمز کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ٹائمز اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خوداردیت کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان ہر اس اواز کو قید کر رہا ہے جو مقبوضہ کشمیر میں اس کے انسانیت کے خلاف جرائم کو بے نقاب کر رہی ہے۔ وزیر اعظم ازاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ساری حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور کئی صحافی بے بنیاد مقدمات میں جیلوں میں ہیں۔ ہندوستان طاقت کے بل بوتے اور ظلم کے ذریعہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے جذبہ ازادی کو سرد نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی صحافتی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔کیا۔ وزیر اعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر ازاد ہو گا اور تکمیل پاکستان ہو گی۔
93
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل