ڈیلی دومیل نیوز.باغ، آزاد جموں و کشمیر :وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے منصب سنبھالنے پر بڑا اعلان کیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور کے وزیر اعظم بننے پر حویلی کہوٹہ کے لیے بھی دانش سکول کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے باغ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔
ایک تاریخی اقدام کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعظم فیصل راٹھور کی درخواست پر اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ دانش سکول باغ کی بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے حویلی اور لیپا ویلی، آزاد کشمیر میں بھی سکول کی تعمیر کا اعلان کیا تاکہ بچوں کی تعلیم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔