32

بل بورڈز شہریوں کے لیے خطرناک قرار

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد : بل بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بل بورڈز نہایت خطرناک ہوتے ہیں اور شہریوں کی جان کو پیسوں کے لیے خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ آندھی طوفان کے دوران بل بورڈ گرنے کی صورت میں جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری کون لے گا۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی آئینی عدالت میں بل بورڈز نصب کرنے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے واضح کیا کہ صرف فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنے کے لیے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی اس خطرے کی ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں