مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری اپیل بم ڈسپوزل سکواڈ کو رسک الاؤنس، اپ گریڈیشن اور پولیس طرز کی مراعات دینے کا مطالبہ آزاد جموں و کشمیر کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سکواڈ کے اہلکاروں کو درپیش شدید خطرات، مسلسل ڈیوٹی اور جانفشانی کے باوجود تاحال رسک الاؤنس، ایکسپلوزو ہینڈلنگ الاؤنس اور اپ گریڈیشن سے محروم رکھا گیا ہے، جس کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ترجمان بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 41 اہلکار انتہائی حساس ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جن میں 16 بم ڈسپوزل کمانڈر (B-15)15 بم ڈسپوزل ٹیکنیشن (B-12)10 بم ڈسپوزل ہیلپر (B-01)شامل ہیں۔ خطرناک نوعیت کی ڈیوٹی، 24 گھنٹے الرٹ—لیکن مراعات صفر بیان میں کہا گیا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کام نہایت تکنیکی، جان لیوا اور ہمہ وقت خطرات سے بھرپور ہوتا ہے۔اہلکار VVIP ڈیوٹی، صدر و وزیراعظم کی آمد پر ایریا کلیئرنس، قومی و مذہبی تقریبات کے حفاظتی انتظامات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور بموں کی براہِ راست ناکارہ سازی انجام دیتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ: اہلکار کسی تہوار، تعطیل یا آرام کے اوقات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے 24 گھنٹے پولیس و اسپیشل برانچ کے ساتھ میدان میں موجود رہتے ہیں عملی خطرناک کارروائی میں اسپیشل برانچ صرف نشاندہی کرتی ہے، جبکہ اصل کام بم ڈسپوزل سکواڈ انجام دیتا ہے پولیس ماڈل پر قائم شعبہ مگر ترقی اور مراعات نہیں سکواڈ کا ڈھانچہ ابتدا سے پولیس کی طرز پر قائم ہے، رینکس، ڈریس و نظامِ ڈیوٹی بھی یکساں ہے، مگر پولیس کے سب انسپکٹرز، انسپکٹرز اور دیگر رینکس کئی بار اپ گریڈ ہو چکے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ آج تک اپ گریڈ نہیں ہوا اور نہ ہی رسک الاؤنس دیا جاتا ہے۔بھارتی گولے، کھلونہ نما بارودی مواد، LOC—تمام ذمہ داریاں وہیآزاد کشمیر کے شہری علاقوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائر شدہ گولوں اور بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی ذمہ داری بھی یہی سکواڈ ادا کرتا ہے۔پاکستان کے چاروں صوبوں اور پاکستان آرمی میں یہ خصوصی الاؤنس پہلے سے موجود ہیں، مگر آزاد کشمیر میں اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔اہم کارکردگی (2022 تا 2025)ترجمان کے مطابق سکواڈ نے گزشتہ چند برسوں میں مثالی خدمات سرانجام دیں 2022–2024 110 بم ناکارہ 184 ہیلی پیڈ کلیئر 18,250 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جنوری تا اکتوبر 2025 (معرکہ حق) 229 بم ناکارہ یا محفوظ مقام پر منتقل 3,910 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بعض اضلاع میں صرف ایک کمانڈر 24 گھنٹے ڈیوٹی پر رہتا ہے اور چھٹی لینے کی صورت میں بھی پولیس کے ذریعے فوری طور پر واپس بلوایا جاتا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے تین نکاتی اپیل بم ڈسپوزل سکواڈ نے وزیر اعظم سے مؤدبانہ درخواست کی ہے کہ:1. تمام اسامیوں کو پولیس طرز پر فورًا اپ گریڈ کیا جائے۔2. رسک الاؤنس اور ایکسپلوزو ہینڈلنگ الاؤنس کی فوری منظوری دی جائے۔3. ترقی، مراعات اور سہولیات کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری ناانصافی ختم کی جائے۔”اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، مگر مراعات نہیں ملتیں“سکواڈ نے زور دیا کہ ان مطالبات کی منظوری سے نہ صرف اہلکاروں کا حوصلہ بڑھے گا بلکہ ان کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ برسوں سے التوا میں ہے اور وزیراعظم سے امید ہے کہ فوراً فیصلہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے۔
71
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل