مظفرآباد ( ڈیلی دومیل نیوز) عوامی حکومت کی طرف سے ایڈہاک و عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے کو کابینہ اجلاس کا حصہ بنائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کے معاملے کی وزراء حکومت نے بات رکھ کر دل جیت لئے ہیں،امید ہے جلد قانون سازی کے ذریعے مستقل کرکے ہمیں عوامی حکومت کے عوام و ملازم دوست اقدامات پر اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا موقع دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے نمائندگان راجہ اطہر علی خان،سردار سکندر وسیم ،ملک مشتاق،انصر مغل اور دیگر نے عوامی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کا معاملہ بھی شامل کرکے سینکڑوں خاندانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس کا مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین بھرپور خیر مقدم کرتی ہے،ہمیں پورا یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کے عوامی وزیراعظم اور عوامی وزراء ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مشکلات و مصائب کے ازالے اور سینکڑوں خاندانوں کو بد حالی سے بچانے کے لئے مستقل ملازمت کا قانون پاس کرکے انسانیت کا بول بالا کریں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات و افکار کے مطابق مظلوم طبقے کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر ان کے چہروں پر خوشی لائیں گے
70
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل