ڈیلی دومیل نیوز.ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس، ضلع بھر میں 15 تا 18 دسمبر پولیو مہم جاری رہے گی
بھمبر: ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کی تیاریوں، اہداف اور پلان آف ایکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول نے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو مکمل معاونت فراہم کرنے اور مہم کے دوران فعال نگرانی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ، محکمہ صحت، سول سوسائٹی اور میڈیا کو اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔پولیس انتظامیہ کا اس مہم میں بھرپور تعاون ہوگا۔ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری نے مہم کی کامیابی کے لییبھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ عالمی ادارہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمنان، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھمبر میں 15 تا 18 دسمبر جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 81 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جبکہ ٹیموں کی تربیت، موبلائزیشن اور نگرانی کے نظام کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالمنان نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر کے اکثر ممالک پولیو فری ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت پولیو وائرس صرف افغانستان اور پاکستان تک محدود ہے، اس لیے انسداد پولیو مہمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو معذوری جیسے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے،اجلاس میں ڈی ایس پی شیخ عبدالرحمان، ڈی ای او نسواں وقاص صابر،ڈپٹی ڈی ای اوچوہدری محمداکرم،ایڈی وقاص نصر،اے ڈی محمدعمر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،اے ڈی سی نازیہ نذیر،ڈی ایس وی اللہ دتہ ودیگر شریک ہوئے۔شرکاء نے مہم کوکامیاب بنانے کاعزم کیا۔
79