68

آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود وزیراعظم سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)آزاد کشمیر میں سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود وزیراعظم سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال۔۔

سیاسی سماجی کاروباری شخصیات وکلاء طلباء الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی کو خراج تحسین اور شوکت جاوید میر کو وزیراعظم کا ترجمان تعینات ہونے پر گلدستے اور پھولوں کے مالے ڈال کر مبارکباد پیش کی ۔۔

شوکت جاوید میر نے معزز مہمانوں کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا تمام مکاتب کے زعماء نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی حکومت میں عوام الناس سے دلی عقیدت و احترام کے رشتے کو انکے والد محترم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی پالیسیوں کی جھلک قرار دیا۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان شوکت جاوید میر نے کہا کہ مالی سیاسی مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت صحت تعلیم روزگار بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اس وقت آزاد کشمیر میں عوام کا کھویا ہوا اعتماد بحال کر دیا گیا ۔۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور وزیراعظم فیصل راٹھور پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض سپیکر چوہدری لطیف اکبر پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرنے کے بعد بلا شرکت غیرے حکومت سازی کرے گی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں