لاہور ( ڈیلی دومیل نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راہ حق میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لئے حرف عقیدت پیش کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے بزدلانہ حملے میں خواتین و بچوں سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور 4 بزدل دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے-