93

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پروگرام کے تحت یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ اس کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب مقامی یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی جہاں اہل طلبہ کو لیپ ٹاپ ہینڈ اوور کیے جائیں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم یوتھ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد طلبہ کو ٹیکنالوجی کے وسائل فراہم کرنا اور انہیں جدت کے عمل میں مدد دینا ہے۔

یاد رہے کہ یہ سکیم گزشتہ ہفتے خیبر پختونخواہ میں شروع کی گئی تھی، جہاں یونیورسٹی آف ہری پور کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں